پاکستان کو اگلے 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، صدرعالمی بینک

پاکستان کو اگلے 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، صدرعالمی بینک

0

صدر عالمی بینک اجے بنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے دس سال میں تین کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، پاکستان میں ہر سال پچیس سے تیس لاکھ نئی ملازمتیں ضروری ہیں۔

کس بلڈ گروپ میں کینسر کے خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے بین الاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا نوجوان آبادی کو روزگار نہ ملا تو بے روزگاری، بدامنی، ہجرت بڑھے گی، عالمی بینک پاکستان کے ساتھ سالانہ چار ارب ڈالر کی شراکت داری کرے گا۔

صدر عالمی بینک نے کہا نوکریوں کا نوے فیصد حصہ نجی شعبہ پیدا کرتا ہے، زراعت سے ایک تہائی روزگار پیدا ہو سکتا ہے، بجلی کا شعبہ سب سے بڑا مسئلہ، اصلاحات فوری ضروری ہیں، بجلی کے نقصانات معیشت اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر توانائی فائدہ مند مگر نظام کی بہتری ضروری ہے، صحت، انفراسٹرکچر، سیاحت، زراعت میں زیادہ روزگار کے مواقع ہیں، ماحولیاتی تحفظ کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.