وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ایک ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے عوام کو بسنت کی شکل میں ان کی خوشیاں واپس لٹائی ہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کو روکنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں، ترکیہ صدر
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا لاہور نے ثابت کر دیا وہ زندہ دلوں کا شہر ہے، آج لاہور میں پورے پاکستان سمیت اوورسیز اور غیر ملکی شہری بسنت منانے آئے ہیں، لاہور اور آسمان بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا سپلائی بڑھنے سے گڈی اور ڈور کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے، آج شام تک مزید سپلائی آنے سے پتنگ اور ڈور کی مزید قیمتیں کم ہوں گی، عوام محفوظ بسنت منائیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں، کوئی موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کے بغیر سڑکوں پر مت آئے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروا رہی ہیں، عوام ڈور اور پتنگ کیو آر کوڈ والی استعمال کریں، چھتوں پر پتنگ اڑانے والے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔