گلوبل صمود فلوٹیلا نے آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان کر دیا۔
پختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک
گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین ایک بار پھر غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں جس کے تحت سو کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور کوشش کریں گے۔
منتظمین نے مارچ میں سفر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، غزہ جانے والے قافلے میں طبی کارکن اور جرائم کے تفتیش کار بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل نے چالیس کشتیاں اور چار سو پچاس کارکنوں کو پکڑ کر غزہ امداد لے جانے سے روک دیا تھا۔