ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کو سلامی پیش کی

ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کو سلامی پیش کی

0

ازبکستان کے صدر شوکت مرزیووف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر کو خوش آمدید کہا اور کابینہ ارکان کا تعارف کرایا۔

بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

معزز مہمان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ازبکستان کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیووف کو فضائی سلامی دی۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے چھ رکنی دستے نے معزز مہمان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لیا۔

فارمیشن لیڈر نے وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے صدر کے دورے کو دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.