بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی،کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل

بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی،کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل

0

سربراہ پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا جو اہل کشمیر کی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر تحریک کے شہدا کی بہادری اور بے لوث قربانیوں کو سراہا۔

امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا معاہدہ ختم ہوگیا

ممتاز شخصیات اور سابق فوجیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑ سکی، ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد مزید مضبوط ہوئی ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا جو اہل کشمیر کی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے، پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے اگلی صفوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں اور ہر سطح پر ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کے جذبے، پیشہ ورانہ معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل آپریشنل حالات کے باوجود فوج کا بلند حوصلہ قابل تحسین ہے، کسی بھی دشمنانہ قدم کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.