پاکستان کا المیہ ہے یہاں سزا جزا نہیں، 9 مئی میں وزیراعلیٰ کا نام ہے تو حکومت ایکشن لے، گورنر کے پی

پاکستان کا المیہ ہے یہاں سزا جزا نہیں، 9 مئی میں وزیراعلیٰ کا نام ہے تو حکومت ایکشن لے، گورنر کے پی

0

اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یومِ یکجہتی کشمیر ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مارکۂ حق میں ہم نے ہندوستان کو چار دن میں شکست دی۔

فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے کیونکہ کشمیری عوام پر ناروا ظلم ہو رہا ہے اور ہندوستان کے پاس کچھ نہیں ہے، بس کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا ہر بچہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

دبئی میں ٹریفک جام کا خاتمہ؟ صرف 3 منٹ میں دبئی مال پہنچنے کا منصوبہ

گورنر نے صوبے اور وفاق کے درمیان ہونے والی اہم میٹنگز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ برف پگھلی ہے اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات امن و خوشحالی کے لیے مثبت ہوگی۔ انہوں نے ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کی اہمیت بھی بیان کی اور کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ آج اس حوالے سے مکمل تصویر اور خبریں جاری کرے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں سزا و جزا کا نظام صحیح نہیں، اور اگر ثبوت موجود ہیں تو عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے بسنت کے حوالے سے کہا کہ لوگ خود میلے میں جاتے ہیں، اور 8 فروری کو پنجاب میں بسنت منائی جائے گی، ہمیں بھی اپنے صوبے میں مثبت ایونٹس کرنے چاہئیں۔

گورنر نے 28ویں ترمیم پر کہا کہ یہ کوئی گولا نہیں جو گرے گا، ڈرافٹ بننے کے بعد ترمیم کی جائے گی۔ انہوں نے عید کے بعد ایک میلہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ بہتر پیغام دے گا۔

انہوں نے دہشتگردی، تیراہ اور گندم کے معاملات پر بھی بات کی اور کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور وزیراعظم سے بھی بات کریں گے اگر ضروری ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.