پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی لگانےکا مطالبہ
پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی لگانےکا مطالبہ
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق زیرِ غور درخواست کو منظور کیا جائے۔
’والد کی صحت بگڑرہی ہے، ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں‘، قاسم خان کا سوشل میڈیا پر پیغام
یہ مطالبہ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں کو نئی قوت ملی ہے، جن میں فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی اور فتنۃ الہندوستان بلوچ لبریشن آرمی اور اس کی مجید بریگیڈ شامل ہیں۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے تقریباً مکمل استثنیٰ کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں اور پاکستان کے مشرقی ہمسائے کی فعال حمایت کے باعث پاکستان کے اندر سنگین اور سفاک دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف گزشتہ ہفتے بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن کے نتیجے میں 48 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔