پاکستان میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کب جاری ہونگے؟ گورنراسٹیٹ بینک نے بتادیا

پاکستان میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کب جاری ہونگے؟ گورنراسٹیٹ بینک نے بتادیا

0

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک کے بورڈ کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے اراکین کو نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزائن کی منظوری اسٹیٹ بینک بورڈ دے چکا ہے اور اب حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے، جبکہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

آزادی کشمیر کے بغیر تقسیم ہند کو ادھورا قرار دے دیا

اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ لوگ تین سے چار سال کا سپر ٹیکس کیسے ادا کریں گے، اس طرح تو لوگوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ہراسانی درست نہیں اور فوری ادائیگی کے بجائے سپر ٹیکس کی وصولی دو سے تین سال میں کی جانی چاہیے۔

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئینی عدالت واضح کر چکی ہے کہ سپر ٹیکس لگانا پارلیمان کا اختیار ہے، تاہم اس ٹیکس سے عوام پر دباؤ اور بوجھ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی طبقے پر بار بار ٹیکس لگا کر ریونیو بڑھانا کوئی پائیدار ریونیو ماڈل نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس میں بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو کچھ کیسز میں سپر ٹیکس اقساط میں وصول کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس کی مجموعی وصولی 217 ارب روپے بنتی ہے جبکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیلی فون پر پیغامات بھیجنے سے ان کی تعداد میں 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، جس پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ انہیں بھی ایف بی آر کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.