اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات طے ہے تاہم اس کے دن، وقت اور مقام کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف محمود اچکزئی کی میزبانی میں ملاقات پر بھی رضامند ہیں، بصورت دیگر یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی ہو سکتی ہے۔
پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج کیوی بیٹر کو 6 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کرلیا
انہوں نے کہا کہ اگر 8 فروری سے قبل ملاقات کرنے سے اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن متاثر ہوتی ہے تو ملاقات بعد میں بھی کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں مذاکرات کی دعوت دی جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کو غیر مشروط طور پر قبول کیا جائے گا۔