قازقستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا

قازقستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا

0

قازقستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر صدر قازقستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، قومی ترانے بجائے گئے، اور دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔ معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

سرطان پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، صدر مملکت

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر قازقستان کے درمیان دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی جبکہ کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے قازقستان کے ہم منصب ارمان شقلیئیف نے ملاقات میں وسطی ایشیا سے پاکستان کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات پر بات کی۔ دونوں وزراء نے بزنس ٹو بزنس روابط اور تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانے پر زور دیا۔

قازقستان کے وزیر نے وسطی و جنوبی ایشیا اور یورپ کو جوڑنے کا وژن پیش کیا۔ ریلوے اور روڈ منصوبوں میں قازقستان کی بڑی سرمایہ کاری سے پانچ ارب ڈالر کی تجارت متوقع ہے۔ دونوں ممالک نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ادویات، ٹیکسٹائل اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تجارتی وفود کے تبادلے کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.