وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں قید اور جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایسا قانون لایا جا رہا ہے جس کے تحت گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے یا بیچنے والوں کو ایک سے 10 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔
جنسی مجرم ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
انہوں نے مزید کہا کہ اگر گٹر میں گرنے کے باعث کسی شہری کی جان چلی گئی تو ذمہ داروں پر لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ایک خاتون اپنی 10 ماہ کی بچی سمیت گر گئی تھی، جن کی لاشیں کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نکالی گئی تھیں۔
اسی طرح سرگودھا میں بھی ایک بچی سیوریج نالے میں گر گئی تھی تاہم بروقت ریسکیو کارروائی کے باعث اسے بحفاظت نکال کر والد کے حوالے کر دیا گیا تھا۔