Gas Leakage Web ad 1

ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے: علیمہ خان

ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے: علیمہ خان

0

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں بلکہ رہائی چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں وہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی خیر خواہ ہے۔

بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں افغانستان اوربھارت کوشکست دینگے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کو علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، عمران خان نے جیل میں کہا تھا جا کر ان کو بتاؤ کہ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کر دیا جائے گا۔

عمران خان کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق گزشتہ منگل کو اڈیالہ آ کر پتا چلا، میں آج بھی پوچھ رہی ہوں یہ خبر کیسے لیک ہوئی اور کس نے کی؟ میں آج بھی کہتی ہوں کہ یہ خبر توجہ ہٹانے کے لیے لیک کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا، میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں، انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے تو یہ ہمارے ساتھ یہی کرتے رہیں گے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے، یہ خوفزدہ ہیں اسی لیے کہتے ہیں کہ ملاقات نہیں ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.