Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد

0

پشاور: خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور اسی نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن نے پشاور سمیت صوبے کے دیگر گرلز کالجز کے پرنسپلز کو تقریبات کے انعقاد سے متعلق مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں ویلکم اور فیئر ویل پارٹیوں، اسپورٹس گالا اور ثقافتی پروگرامز کے انعقاد کے لیے پیشگی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے بتایا ڈاکٹروں نے پروسیجر تجویزکیا ورنہ عمران خان کی آنکھ ضائع ہونےکا خدشہ تھا: بیرسٹرگوہر

مراسلے کے مطابق کسی بھی تقریب سے قبل ڈائریکٹر یا ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت حاصل کرنا اور مہمانوں کی فہرست جمع کرانا ضروری ہوگا۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور اس قسم کی دیگر سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کالج اوقات اور تقریبات کے دوران طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہوگی۔ تقریبات میں شرکت کے لیے طالبات کو کالج یونیفارم پہننا لازم ہوگا، جبکہ طالبات کی حفاظت اور باوقار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اور نگرانی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، اور تمام تقریبات کو سماجی اور ثقافتی اقدار کے مطابق منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مقررہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کالجز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.