خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے، وزیراعظم

خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت انسدادِ دہشتگردی کے لیے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیرِاعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

لاہور: سیوریج لائن میں گرنیوالی ماں بیٹی کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرِاعظم نے امن و امان کے لیے وفاقی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت انسدادِ دہشتگردی کے لیے صوبائی اداروں کو مزید مضبوط کرے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں قیامِ امن اور عوامی فلاح صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت بااختیار ہے اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیشہ سے خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے دائرہ اختیار کے مطابق تعاون جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کو وفاق کی ایک اہم اکائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی دائرہ کار کے مطابق مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے، جبکہ مشاورت اور اشتراکِ عمل سے ہی قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.