sui northern 1

5 دن مسلسل چھٹیوں کا اعلان، کہاں ؟ جانئے

0
Social Wallet protection 2

پنجاب حکومت نے لاہور میں 4 فروری سے 8 فروری تک 5 روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ جن میں قومی دنوں کے ساتھ شہر کے روایتی تہوار بسنت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

sui northern 2

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق تعطیلات کا آغاز 4 فروری کو شب برات سے ہو گا۔ جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر قومی تعطیل ہو گی۔ اس کے بعد 6 سے 8 فروری تک بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ جس کے نتیجے میں شہریوں کو مسلسل 5 دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔

ان تعطیلات کے دوران اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

حکام نے بسنت کے دوران خصوصی طور پر پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔ کیونکہ ماضی میں اس موقع پر ہجوم اور حادثات کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں۔

شہری انتظامیہ کے مطابق طویل تعطیلات کا مقصد لاہور کی ثقافتی روایات کا احترام، عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرنا اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.