sui northern 1

پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام اہم اقدام ہے، وزیراعظم شہبازشریف

پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام اہم اقدام ہے، وزیراعظم شہبازشریف

0
Social Wallet protection 2

**پاکستان کی پہلی زرعی، خوراک اور ادویات کی اتھارٹی کا پنجاب میں افتتاح**

sui northern 2

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعے کے روز ملک کی پہلی "پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی” کا افتتاح کیا۔

جنوبی پنجاب کے اسپتالوں میں برن یونٹس کیلئے 250 ملین روپے جاری

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ خوراک، زرعی اجناس اور ادویات کے معیار کی نگرانی کے لیے ایک جدید ادارے کا قیام انتہائی ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتھارٹی خطے میں ایک "سنٹر آف ایکسیلینس” بنے گی۔ وزیراعظم نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 20 سال پہلے کراچی میں ایک لیبارٹری کے لیے ایک دوست ملک نے گرانٹ دی تھی، لیکن ہم نے اسے استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، "اگر انہیں پتہ چل جائے کہ پاکستان میں گرانٹ کا یہ حشر ہوتا ہے تو ان پر کیا گزرے گی۔”

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اتھارٹی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحہ فکریہ تھا، جس سے برآمدکنندگان اور صارفین دونوں کو نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اتھارٹی کے قیام میں دس سال کی کٹھن محنت لگی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے اور "میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔” انہوں نے مزید بتایا کہ "سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس” کا دائرہ کار 38 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔

اتھارٹی کے افتتاحی موقع پر دونوں رہنماؤں نے لیبارٹریز اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادارے کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.