**سونے کی قیمت میں عالمی منڈی سے متاثر ہو کر تیزی سے کمی**
کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ دو دن سے وسیع پیمانے پر منافع کشی کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے۔
گوگل سرچ میں بڑی تبدیلی، جیمینائی طرز کا اے آئی فیچر متعارف
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 255 ڈالر گر کر 4,895 ڈالر پر آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 25,500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر دستیاب ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں 20.63 ڈالر کی گراوٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 2,063 روپے کم ہو کر 9,006 روپے پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جاری سیاسی کشیدگی اور معاشی عدم استحکام کے باوجود حالیہ منافع کشی کے رجحان نے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ البتہ یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ کی ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2026 کے وسط تک سونے کی قیمت 6,200 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ مارچ 2024 میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے فی تولہ تھی، جو پچھلے ہفتے 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی۔