sui northern 1

گوگل سرچ میں بڑی تبدیلی، جیمینائی طرز کا اے آئی فیچر متعارف

گوگل سرچ میں بڑی تبدیلی، جیمینائی طرز کا اے آئی فیچر متعارف

0
Social Wallet protection 2

گوگل نے سرچ انجن کو جیمنائی اے آئی کے ساتھ مکمل طور پر تبدیل کر دیا

sui northern 2

پشاور: ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا سرچ انجن اب روایتی کی ورڈ سرچ کی بجائے جدید ترین جیمنائی 3 اے آئی ماڈل پر چلے گا، جس سے صارفین کے سرچ کے تجربے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

سی ایس ایس 2026 میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے اہم اضافی ہدایات جاری

نظام میں لائے گئے دو بڑے تبدیلیوں میں AI Overviews اور ایک نئی اے آئی چیٹ ونڈو شامل ہیں۔ AI Overviews اب جیمنائی 3 پر مبنی ہوگا جو صارف کو سوال کا فوری، مربوط اور جامع خلاصہ فراہم کرے گا۔ چیٹ ونڈو کے ذریعے صارف ایک ہی گفتگو میں مزید ذیلی اور متعلقہ سوالات پوچھ سکے گا۔

گوگل کے مطابق، یہ اپ ڈیٹ سرچ کو ایک انٹرایکٹو اور گفتگومحاسب بنانے کے لیے ہے، جس سے صارفین کو محض ویب لنکس کی فہرست دکھانے کی بجائے براہِ راست اور قدرتی بات چیت کے انداز میں جوابات ملیں گے۔

یہ فیچرز گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹنگ کے مراحل میں تھے اور اب یہ عالمی سطح پر موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.