sui northern 1

چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا

چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔

sui northern 2

تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی تھی، تاہم سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی جو تقریباً دس منٹ تک جاری رہی۔

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

رجسٹرار سے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ نے اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی، جبکہ کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما شفیع جان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور اگر آئینی عدالت جانا پڑا تو وہاں بھی جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید قیدی وین بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.