sui northern 1

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔

sui northern 2

وفاقی دارالحکومت میں ملک کے معروف ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کا پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضہ مدت سے قبل واپس کرنے کا ریکارڈ قائم

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے قربانیاں دیں، غریب طبقے نے مشکلات برداشت کیں، اب ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور تاجروں سے مشاورت کے بعد ہی معاشی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ سیاسی اور عسکری تعاون سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد دنیا میں پاکستان کا ایک منفرد مقام بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فتح کے بعد عالمی دوروں کے دوران رویوں میں تبدیلی دیکھی گئی اور دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان آ کر بغلگیر ہوئے، اور اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں سب نے دیکھا، آئندہ بھی نجکاری شفافیت کو یقینی بنا کر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات لا رہی ہے اور اربوں روپے کے اخراجات میں کمی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براہ راست ٹیکسز کل نہیں بلکہ آج ہی کم ہونے چاہئیں، جبکہ بالواسطہ ٹیکسز صارفین سے وصول کر کے آگے جمع کرانا ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، ڈیجیٹل شعبے میں بھی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی آئی اے کی ترقی کے لیے حکومت مکمل تعاون کرے گی اور قومی ایئرلائن بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے کئی معاملات حل کیے گئے اور پاکستان کو اتنا مضبوط بنایا جائے گا کہ بھارت کو غشی کے دورے پڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.