sui northern 1

بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنا فطری حقِ دفاع استعمال کیا: پاکستانی سفیر برائے یو این

بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنا فطری حقِ دفاع استعمال کیا: پاکستانی سفیر برائے یو این

0
Social Wallet protection 2

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے جواب میں اقوامِ متحدہ کے منشور کے تحت اپنے فطری حقِ دفاع کا استعمال کیا۔

sui northern 2

سلامتی کونسل کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ یو این منشور سے ہٹ کر یکطرفہ اقدامات اجتماعی سلامتی کے نظام کو کمزور کرتے ہیں۔

محسن نقوی کی شہباز شریف سے ملاقات: ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا

ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی کوششیں کثیرالجہتی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہیں اور پاکستان خود بھی ایسی خلاف ورزیوں کا سامنا کر چکا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت نے بلا اشتعال عسکری جارحیت کی، جو بین الاقوامی قانون اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو این منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان نے اپنے فطری حقِ دفاع کو بروئے کار لایا، جبکہ جبر یا استثنیٰ کی بنیاد پر قائم ہونے والا کوئی بھی نیا معمول قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔

عاصم افتخار نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو اپنی قراردادوں کے مؤثر نفاذ کے لیے منظم نگرانی کا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ساتھ زیادہ مربوط انداز میں رابطہ قائم کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.