Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ٹیم ورلڈکپ کھیلنے جائیگی یا نہیں، یہ فیصلہ حکومت کریگی: محسن نقوی

پاکستان ٹیم ورلڈکپ کھیلنے جائیگی یا نہیں، یہ فیصلہ حکومت کریگی: محسن نقوی

0

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ حکومت کے فیصلے پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وہ وزیراعظم کی ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت اپنا فیصلہ بتائے، اس کے بعد ان کے پاس پلان اے، بی اور سی تیار ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور یہ دہرا معیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک ملک دوسرے ملک کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.