sui northern 1

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز’’حیدر آباد‘‘ کا مکمل ممکنہ نام منظرِ عام پرآگیا

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز’’حیدر آباد‘‘ کا مکمل ممکنہ نام منظرِ عام پرآگیا

0
Social Wallet protection 2

پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیموں سے متعلق دلچسپ تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، جس کے باعث کرکٹ شائقین میں جوش و خروش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

sui northern 2

تازہ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی نئی فرنچائز کا مجوزہ نام کنگز مین حیدرآباد رکھا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکا میں قائم ایف کے ایس گروپ، جس کی قیادت فواد سرور کر رہے ہیں، اپنی نئی فرنچائز کے لیے مختلف برانڈنگ آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ شرجیل میمن

کنگز مین نام کو اس لیے خاص اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ یہی گروپ امریکا میں کرکٹ ٹیم شکاگو کنگز مین کا بھی مالک ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان برانڈ ہم آہنگی ممکن ہو سکے گی۔ ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں فرنچائز حاصل کر کے لیگ کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور یہ ٹیم پی ایس ایل 11 سے باقاعدہ طور پر لیگ کا حصہ بنے گی۔

حیدرآباد کی ٹیم کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ایک اہم اور ہائی پروفائل نیلامی کے دوران فروخت کیا گیا، جہاں گروپ نے 1 ارب 75 کروڑ روپے کی بولی دے کر فرنچائز اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ او زیڈ ڈویلپرز کی ملکیت سیالکوٹ کی فرنچائز کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹالینز کا نام دے دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ مزید مضبوط اور دلچسپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں نئی فرنچائزز اپنے لوگوز، جرسیز، کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق مزید اعلانات کریں گی، جس سے پی ایس ایل 11 کی رونق میں مزید اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.