**چین کا موقف: ٹرمپ کا ‘بورڈ آف پیس’ اقوام متحدہ کا متبادل نہیں ہو سکتا**
چین کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے ‘بورڈ آف پیس’ کا مقصد اقوام متحدہ کی جگہ لینا نہیں ہو سکتا۔ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی مندوب نے زور دیا کہ تحفظاتی پالیسیوں سے عالمگیریت کو چیلنجز درپیش ہیں، اور چین ایسی غیر یقینی عالمی صورتحال میں استحکام اور یقین دہانی فراہم کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
چینی مندوب نے کہا کہ چین نہ صرف دنیا کی فیکٹری بننے کے لیے تیار ہے بلکہ ایک وسیع عالمی مارکیٹ بھی مہیا کرے گا۔ انہوں نے ٹرمپ کے ‘بورڈ آف پیس’ کے جواب میں اقوام متحدہ کے لیے چین کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین اقوام متحدہ کے تحت قائم بین الاقوامی نظام کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی صورتحال چاہے جیسے بھی تبدیل ہو، چین اقوام متحدہ کے نظام کی حمایت پر قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا کسی ملک کے ساتھ اثر و رسوخ کی دوڑ میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور اقوام متحدہ کے نظام کو برقرار رکھنا تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔