Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد پولیس کا وسیع سرچ آپریشن

اسلام آباد پولیس کا وسیع سرچ آپریشن

0

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا، جو زونل ایس پی ز کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ اس آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پیراسیٹامول اور آٹزم،ٹرمپ کا دعویٰ سائنسی تحقیق سے غلط ثابت ہوگیا

آپریشن کے دوران 281 افراد، 164 گھرانوں اور 16 دکانوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ 121 موٹر سائیکلوں اور 31 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے نتیجے میں 26 مشکوک افراد اور 13 موٹر سائیکلیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کو منتقل کی گئیں۔

آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام کرنا تھا۔ اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس کی طرف سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.