sui northern 1

پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق

پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق

0
Social Wallet protection 2

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی قسم کی گفتگو برداشت نہیں کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ کسی کو پاکستان مخالف بیانات دینے نہ دیں۔

sui northern 2

سعودیہ: 1800 سال قبل حنوط شدہ چیتوں باقیات برآمد

ایاز صادق نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آ کر عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج پر امن طریقے سے ہو تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اور اپوزیشن لیڈر معقول بات کریں گے تو انہیں پوری آزادی سے بولنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا دنیا کے تقریباً ہر ملک سے اچھا تعلق ہے، البتہ ہمسائے سے مسائل برقرار ہیں۔ اسپیکر نے زور دیا کہ وہ وزیر اعظم سے مسلسل مشاورت کرتے ہیں اور ان کی رہنمائی میں کام کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.