sui northern 1

2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا نمبر کیا رہا؟

2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا نمبر کیا رہا؟

0
Social Wallet protection 2

2026 کی پہلی ششماہی کے لیے جاری کی گئی پاسپورٹ طاقت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

sui northern 2

ہینلے اینڈ پارٹنرز کے تازہ انڈیکس کے مطابق، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور ہے، جس کے حاملین 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاسپورٹس 188 ممالک تک ویزا فری رسائی فراہم کرتے ہیں۔

تحریک انصاف نے نئے میثاقِ جمہوریت کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی

پاکستان کو اس فہرست میں 98 واں نمبر دیا گیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے صرف 31 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول تک رسائی ممکن ہے۔ پاکستان کا درجہ یمن کے ساتھ مشترکہ ہے۔

فہرست میں پاکستان سے بھی کمزور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں عراق (99 واں)، شام (100 واں) اور افغانستان (101 واں) شامل ہیں۔

خطے کے دیگر ممالک کے درجے درج ذیل ہیں:
– بھارت: 80 واں نمبر
– بنگلہ دیش: 84 واں نمبر
– ایران: 92 واں نمبر
– چین: 59 واں نمبر
– سعودی عرب: 54 واں نمبر
– نیپال: 96 واں نمبر

یہ درجہ بندی پاسپورٹ کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے، جو بین الاقوامی سفری آزادی، ملکی خارجہ پالیسی کے اثرات اور سلامتی کے معیارات پر مبنی ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.