راولپنڈی میں شہریوں سے شیڈول سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے کارروائی کی ہے۔
وزیر پیٹرولیم کی سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل سے ملاقات
راجہ بازار پارکنگ ایریا میں شہریوں سے مقررہ 10 روپے کے بجائے 50 روپے پارکنگ فیس وصول کی جا رہی تھی۔ اس واقعے پر سی ای او میونسپل کارپوریشن راولپنڈی **علی عمران** نے واضح کیا کہ شہریوں سے غیر قانونی وصولی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ تمام منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں نرخ نامے آویزاں کیے جائیں۔ میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وہ ایسی غیرقانونی وصولیوں کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھے گی۔