sui northern 1

وزیر پیٹرولیم کی سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل سے ملاقات

وزیر پیٹرولیم کی سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل سے ملاقات

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر پیٹرولیم **علی پرویز ملک** نے سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل **بندر ابراہیم الخریف** سے ریاض میں ملاقات کی۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور معدنی ویلیو چین کے مختلف مراحل میں اشتراک عمل بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2

یہ ملاقات فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی، جس کی میزبانی سعودی وزارت صنعت و معدنی وسائل کر رہی ہے۔ سعودی وزیر نے پاکستان کی فورم میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کان کنی اور اہم معدنیات کی طرف توجہ بڑھ رہی ہے۔

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط

انہوں نے معدنی شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ سعودی عرب اپنی تکنیکی مہارت اور وسائل سے پاکستان کے معدنی شعبے کی معاونت کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان اور متحرک افرادی قوت کو بھی ایک اہم اثاثہ قرار دیا۔

علی پرویز ملک نے دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان، سعودی جیولوجیکل سروے کے ساتھ مشترکہ کام کر رہا ہے اور ٹیتھیان بیلٹ کی وسیع معدنی صلاحیت پر زور دیا، جس میں ریکوڈک منصوبہ صرف ایک چھوٹا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھادوں کی تیاری اور طبی آلات کی صنعت میں بھی مشترکہ منصوبوں کے مواقع موجود ہیں۔

پاکستانی وفد میں اعلیٰ پالیسی ساز، سرکاری اداروں کے سربراہان، نجی شعبے کے نمائندگان اور کان کنی کے شعبے سے وابستہ اہم کمپنیاں شامل تھیں۔ فورم میں پاکستان کے پویلین کا عنوان **”Mineral Marvel – Unleashing Pakistan’s Mineral Revolution”** ہے، جہاں ملک کی متنوع ارضی ساخت، اہم معدنی منصوبے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.