عوامی ایکشن کمیٹی آئے ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے: وزیراعظم آزاد کشمیرکی پیشکش
عوامی ایکشن کمیٹی آئے ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے: وزیراعظم آزاد کشمیرکی پیشکش
آزاد کشمیر کے وزیراعظم **چوہدری فیصل ممتاز راٹھور** نے کہا ہے کہ **عوامی ایکشن کمیٹی** کے احتجاج کا اس وقت کوئی جواز نہیں رہا، اور ریاست کے پاس اختیار ہے کہ وہ احتجاج کو روک بھی سکتی ہے۔
اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ان کے مطالبات پر تاخیر نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ "معاہدے میں کچھ باتوں پر نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں اور کچھ پر عملدرآمد جاری ہے۔”
وزیراعظم راٹھور نے کہا کہ اگر ریاست کو آگے لے جانا ہے تو سب کو مل کر بیٹھ کر بات کرنی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے، اور ریاست انہیں عزت دے کر ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہے۔
انہوں نے احتجاج کے دوران ہونے والے نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں فریقوں کو نقصان ہوا ہے۔
انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ بروقت انتخابات کرائے جائیں اور جلد چیف الیکشن کمشنر تقرر ہو سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ ماحول میں لوگ سڑکوں پر احتجاج کی بجائے مثبت کردار ادا کریں گے۔