سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ

سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ

0

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے، جسے آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے ہمراہ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے۔ رپورٹ میں ہلڑ بازی کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت مکمل کر لی گئی ہے اور اس سلسلے میں اسمبلی ملازمین اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

صدر مملکت کا عالمی یوم بریل پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

رپورٹ کے مطابق غیر متعلقہ اور سزا یافتہ افراد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ اسمبلی میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی ملازمین کو دھکے دیے گئے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.