بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، ملاقات میں کیا ہوا ؟حیران کن خبر آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا جسے سیاسی حلقوں میں ایک حیران کن پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے درمیان ملاقات ڈھاکا میں ہوئی جہاں دونوں رہنما بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کیلئے موجود تھے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس آئے اور دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔چیف ایڈوائزر بنگلادیش ڈاکٹر محمد یونس بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے جبکہ حکومت پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔سردار ایاز صادق اور جے شنکر کے درمیان ہونے والی ملاقات مئی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد اعلیٰ سطح پر پہلی ملاقات ہے۔