گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق نصف سے زائد پاکستانی نئے سال سے متعلق پرامید دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے 2026 کو معاشی بہتری کا سال قرار دیتے ہوئے حالات میں مزید بہتری کی توقع ظاہر کی ہے۔ سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 2026 میں بہتری کی امید رکھنے والے پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے بھی زیادہ رہی ہے؛ جہاں عالمی سطح پر 37 فیصد لوگ پرامید ہیں، وہیں پاکستان میں 51 فیصد عوام نئے سال میں حالات بہتر ہونے کے لیے پرامید نظر آئے۔
ملتان سلطانز کیلئے عبدالرزاق سمیت بڑے نام سامنے آ گئے
"جیو نیوز” کی رپورٹ میں گیلپ پاکستان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں میں ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی امید میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں 43 فیصد اور 2025 میں 53 فیصد افراد نے 2026 میں معاشی حالات کی بہتری کی پیش گوئی کی۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 52 فیصد پاکستانی نئے سال میں ایک پرامن دنیا کے لیے پرامید ہیں، جبکہ 21 فیصد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ دنیا میں فساد بڑھ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرامن دنیا کا خواب دیکھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت اور عالمی اوسط سے دگنی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب علاقائی صورتحال کے تناظر میں بھارت کے جنگی جنون اور پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کے اعلان کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہ سروے رپورٹ سندھ، کراچی اور دیگر علاقوں سمیت ملک بھر کے عوامی رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔