sui northern 1

افغانستان کیلیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ

افغانستان کیلیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ

0
Social Wallet protection 2

پشاور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء پر مشتمل 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ امدادی سامان جمرود ٹرمینل سے روانہ ہوا ہے، جس میں یونیسف کی جانب سے افغان عوام کے لیے عطیہ کی گئی خوراک کی اشیاء موجود ہیں۔

sui northern 2

چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے طلبہ کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دورہ

رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے میں یونیسف کی جانب سے ادویات اور طبی آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس وقت یہ کنٹینرز سرحد پر موجود ہیں اور افغان حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی ان کی کلیئرنس کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ طورخم بارڈر پر کسٹم کا عملہ ان کنٹینرز کو فوری طور پر کلیئر کرنے کے لیے تیار ہے اور جیسے ہی افغان حکام کی منظوری ملے گی، یہ امدادی سامان سرحد پار کر کے افغانستان میں داخل ہو جائے گا۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے طورخم سمیت تمام اہم تجارتی گزرگاہیں 11 اکتوبر 2025 سے بند چلی آ رہی ہیں۔ ان حالات میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی جانے والی اس امداد کی ترسیل کے لیے سرحد کی کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.