sui northern 1

فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

0
Social Wallet protection 2

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردنی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

sui northern 2

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزن کم کرنے کی نئی گولیاں،قیمت انتہائی کم

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اردنی فوجی وفد کے سربراہ میجر جنرل یوسف احمد نے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر بدلتے ہوئے سلامتی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں ہم آہنگی کو مزید تقویت دینے کی طرف ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.