وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے جمعہ 26 دسمبر کو چھٹی نہیں ہوگی، اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن نے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
رشوت کا مقدمہ؛ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کی ضمانت خارج
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر بروز جمعہ وفاقی سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے کسی قسم کی تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم کیبنٹ ڈویژن نے اس وضاحت کے ذریعے وفاقی اداروں کے حوالے سے صورتحال واضح کر دی ہے۔
کیبنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا اعلان وفاقی سرکاری دفاتر پر لاگو نہیں ہوگا اور وفاقی ملازمین اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق سرانجام دیں گے۔