مئی کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا: وزیراعظم
مئی کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
سجدہ کرنا دماغ کیلئے کیا فوائد رکھتا ہے؟
مظفر آباد کی یونیورسٹی آف آزاد کشمیر میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ محض ایک مشین نہیں بلکہ ایک وژن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتا تو آج ملک کے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر نہ بن پاتے، جبکہ آج تک ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش پر نہیں دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں چار دانش اسکولوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد یہاں دانش یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان بنے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کا حق دلایا جائے گا۔