sui northern 1

مریم حکومت کا پراپرٹی آرڈیننس معطل؛ عدالت کا ایک اور فیصلہ سامنے آگیا

مریم حکومت کا پراپرٹی آرڈیننس معطل؛ عدالت کا ایک اور فیصلہ سامنے آگیا

0
Social Wallet protection 2

لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی آونر شپ آرڈیننس کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے درخواستیں فل بینچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کی۔

sui northern 2

وزیراعظم اپنی کابینہ کے نتیش کماروں کو سنبھالیں: پلوشہ شاہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مشتاق احمد سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ قانون واضح طور پر کہتا ہے کہ اگر معاملہ سول کورٹ میں زیر التوا ہو تو ڈپٹی کمشنر متعلقہ عدالت میں درخواست دے گا اور سول کورٹ کیس ٹریبونل کو بھجوانے کی پابند ہوگی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آیا اس قانونی نقطے پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔

چیف جسٹس نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بغیر کسی تحریری حکم کے زبانی طور پر قبضے کیسے کروائے جا رہے ہیں اور عدالت نے کہا کہ اگر عدالت بھی بغیر آرڈر کے کوئی ہدایت دے تو اس پر عمل کرنا مناسب ہوگا؟ انہوں نے نوٹ کیا کہ تقریباً ڈھائی ماہ بعد ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، مگر تاحال ٹریبونلز نے کام شروع نہیں کیا، نہ عملہ موجود ہے اور نہ یہ واضح ہے کہ ٹریبونلز کہاں بیٹھیں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مزید کہا کہ موجودہ قانون میں یہ تمام تفصیلات درج نہیں، اور استفسار کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ کمیٹیاں قبضہ دلوائیں گی، کیونکہ قانون کے مطابق ٹریبونل کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی قبضے کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیرا کس اختیار کے تحت قبضے کروا رہا ہے اور کہا کہ کمیٹی پیرا کو کہتی ہے اور پیرا قبضہ دلوادیتا ہے، جو قانون کے مطابق درست نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.