sui northern 1

انقرہ میں طیارہ گر کر تباہ ، لیبیا کے آرمی چیف 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

انقرہ میں طیارہ گر کر تباہ ، لیبیا کے آرمی چیف 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

0
Social Wallet protection 2

ترکیہ میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل محمد علی الحداد اپنے چار ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ طیارے کا ملبہ انقرہ کے نواحی ضلع ہیمانہ سے برآمد ہوا ہے۔

sui northern 2

ترکیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق یہ طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ہوائی اڈے سے طرابلس کے لیے شام 8 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوا تھا، تاہم 8 بج کر 52 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کا حل مکالمےکے ذریعے ہی ممکن ہے: پاکستان

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد پائلٹ نے دوبارہ انقرہ واپس لینڈ کرنے کی کوشش کی، مگر لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت کل پانچ افراد سوار تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے فوجی سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنرل محمد علی الحداد ترکیہ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ترک وزیر دفاع سے ملاقات کی تھی۔ ترکیہ سے واپسی کے دوران ان کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے بعد ترکیہ نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.