sui northern 1

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز مسلسل اور غیر روایتی نوعیت کے ہیں، جن میں بالواسطہ خطرات، مبہم حربے اور پراکسیز شامل ہیں۔ دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، لہٰذا غیر یقینی حالات میں بروقت اور واضح فیصلے انتہائی ضروری ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں سول و عسکری افسران کے پینل نے قومی سلامتی کے موجودہ اور مستقبل کے خطرات، اور ان سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

sui northern 2

چیف آف ڈیفنس فورسز نے زور دیا کہ پاکستان کو روایتی، غیر روایتی، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی محاذوں پر ہمہ جہتی تیاری اور قومی طاقت کے تمام عناصر میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ فیلڈ مارشل نے مستقبل کی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ پیچیدہ اور کثیرالجہتی چیلنجز کو بروقت پہچان کر ناکام بنانے کی صلاحیت رکھے۔

انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ عسکری و علمی تربیت کو مؤثر پالیسی سازی اور عملی نتائج میں ڈھالنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے شرکا کی تجزیاتی سوچ کی تعریف کی اور دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کے اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.