sui northern 1

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ کا بیان سامنے آگیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ کا بیان سامنے آگیا

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کروڑوں روپے کے تحفے کی قیمت کم لگوائی، جس سے سرکار کو مالی نقصان پہنچا اور تحائف کو ذاتی استعمال کے لیے رکھ لیا۔

sui northern 2

آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی

عطا تارڑ نے وضاحت کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ملی 14 سال کی سزا کا دورانیہ اس وقت شروع ہوگا جب ان کی 190 ملین پاؤنڈ والے مقدمے کی سزا ختم ہوگی۔ یعنی پہلی سزا مکمل ہونے کے بعد ہی توشہ خانہ کیس کی سزا شروع ہوگی۔

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اس واقعے کو قوم کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مثال قائم ہوئی ہے کہ حکمرانوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے آئندہ دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.