sui northern 1

9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا

0
Social Wallet protection 2

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

sui northern 2

عدالت نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا حکم دیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔

کیس میں دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت مجموعی طور پر 13 ملزمان کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 8 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.