صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بینچ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے مشورے پر کیا گیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے فیصلہ دیا تھا کہ جسٹس جہانگیری کی ہائی کورٹ میں تقرری "قانونی اختیار کے بغیر” کی گئی تھی۔
غیر ملکی نمبرز سے دھمکی آمیز کالز: آباد نے بھتا خوری سے متعلق چشم کشا انکشافات کردیے
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تقرری اور توثیق کے وقت جسٹس جہانگیری کے پاس درست ایل ایل بی کی ڈگری موجود نہیں تھی، جو آئین کے آرٹیکل 175-اے کے تحت ہائی کورٹ کے جج کی تقرری کے لیے بنیادی شرط ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی کی سینیٹ نے جسٹس جہانگیری کی ڈگری منسوخ کر دی تھی، جو 1980 کی دہائی کے آخر میں غیر منصفانہ ذرائع سے حاصل کی گئی تھی۔