تجاوزات کے خاتمے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا: وزیراعظم
تجاوزات کے خاتمے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہروں کی ڈیزائننگ اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔
اقبال فلائی اوور ایکسپریس وے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "تجاوزات کا خاتمہ کرنے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفراسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا، مسائل حل کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔”
بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنانے کا کیس، چیف الیکشن کمشنر نے لیگی رہنما کو بات کرنے سے روک دیا
وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے ایسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ریکارڈ مدت میں پروجیکٹ مکمل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ "دو سال بعد آپ کو ایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا۔” انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی ترقی کے لیے ‘ویژن 2027’ پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے افتتاح کیے گئے منصوبے کے بارے میں بتایا کہ اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 دن میں مکمل کیا گیا ہے اور اس کے ارد گرد 3 ہزار نئے پودے لگائے گئے ہیں۔