sui northern 1

پیوٹن کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی

پیوٹن کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی

0
Social Wallet protection 2

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کر دیا ہے کہ اگر یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس متعلقہ علاقوں پر طاقت کے ذریعے اپنا کنٹرول بحال کرے گا۔

sui northern 2

روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ وہ یوکرین سے علاقوں کی واپسی کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں، چاہے امریکا اور یورپ امن معاہدے کے لیے دباؤ ہی کیوں نہ ڈالیں۔ انہوں نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ روس سفارتی راستے سے تنازعہ ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن اگر مخالف فریق سنجیدہ مذاکرات سے انکار کرتا رہا تو تاریخی علاقوں کو طاقت سے واپس لیا جائے گا۔

ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر امیگریشن منصوبے ‘ای گیٹس’ کے معاملے پر پیشرفت

یہ علاقے، جنہیں روس یوکرین سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہا ہے، فی الحال جاری امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ امریکا اور یورپی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن علاقائی مسئلے اور سیکورٹی ضمانتوں پر دونوں اطراف کے موقف میں اب بھی واضح فرق ہے۔

دوسری طرف، امریکا کے ادارے انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اگر روس کی موجودہ پیش قدمی اسی رفتار سے جاری رہی تو وہ اگست 2027 تک یوکرین کے ڈونباس کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.