سندھ اور وفاق کی مشترکہ کوششوں سے تھر کول فیلڈ سے چھوڑ تک، اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بنائی جائے گی، جبکہ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ڈبل ٹریک لائن تعمیر کی جا رہی ہے۔
رابی پیرزادہ کے نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اس ریلوے لائن کا مقصد تھر سے کوئلہ کراچی اور ملک کے دیگر حصوں تک مؤثر طریقے سے پہنچانا ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 90 ارب روپے ہے، جس میں سندھ حکومت اور وفاقی وزارت ریلوے برابر کی شراکت دار ہیں۔ سندھ کابینہ نے منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 6.6 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔