پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صرف اراکین اسمبلی ہی نہیں بلکہ سب کو آنا چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کوئی کس طرح کسی انسان کو یہ بتا سکتا ہے کہ وہ ملاقات میں کیا بات کرے اور کیا نہ کرے۔
پاکستان میں چند امیر افراد ساری دولت پر قابض؛ عالمی رپورٹ میں انکشاف
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے قائل ہیں، انہیں اس موقع پر ضرور آنا چاہیے۔ انہوں نے اے پی ایس سانحے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات پھر بڑھ رہے ہیں اور قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد وہاں کے لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل قواعد میں سیاسی گفتگو سے متعلق پابندی کی شق جنرل ضیاء الحق کے دور میں شامل کی گئی تھی، اور دنیا کا کوئی قانون کسی انسان کی زبان بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔