sui northern 1

وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے دوران حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

sui northern 2

دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے ابتدائی 20 مہینوں میں مجموعی قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپے کا اضافہ ہوا، یہ اضافہ مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے عرصے میں ریکارڈ کیا گیا۔

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس جہانگیری کا چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق اس مدت کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11 ہزار 300 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 869 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2025 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 76 ہزار 979 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ فروری 2024 میں یہ قرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 53 ہزار 975 ارب روپے ہو گیا۔

اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 134 ارب روپے تھا، جو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.