sui northern 1

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس جہانگیری کا چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس جہانگیری کا چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری تنازع کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کو دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

sui northern 2

جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری سے متعلق تنازع کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کی، جس دوران جسٹس طارق جہانگیری اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کو ریفارمز چیمپئن کا اعزاز مل گیا

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ معزز جج صاحب آئے ہوئے ہیں، مجھے صرف جہانگیری صاحب کو سننا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے بتایا کہ انہیں جمعرات کو نوٹس ملا ہے، نوٹس کے ساتھ پٹیشن کی کاپی نہیں تھی، اور کیس 34 سال پرانا ہے، اس لیے پٹیشن کی کاپی حاصل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے اور چیف جسٹس اس کیس میں ان کے خلاف نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ ان کی ڈگری اصلی ہے اور یونیورسٹی نے کبھی اسے جعلی قرار نہیں دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ انصاف آپ کو ویسے ہی ملے گا جیسے کسی اور کو ملتا ہے اور عدالتی کام میں رکاوٹ ڈالنے سے قانونی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کو پٹیشن اور تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.