sui northern 1

امریکا: گھوڑے نے ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگوا دیں

امریکا: گھوڑے نے ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگوا دیں

0
Social Wallet protection 2

امریکا میں ایک اصطبل سے فرار ہونے والے گھوڑے نے نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر حکام کے لیے ہلچل مچا دی۔

sui northern 2

نیو یارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی کے لیفٹننٹ لوئس کیلڈرون اور افسر نکولس ڈیلگاڈو اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ ایک گھوڑا ایئر پورٹ کی طرف آ رہا ہے اور ٹریفک کو عبور کر رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

افسران کے مطابق گھوڑا ایئر پورٹ کی پراپرٹی سے گزرتے ہوئے ایکسپریس وے کی جانب بڑھا۔ نکولس ڈیلگاڈو نے کہا کہ ابتدا میں وہ کنفیوژ ہو گئے اور سمجھا شاید کوئی گھوڑے پر سوار ہے، لیکن جب اس نے ایئر پورٹ کے قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک آزاد گھوڑا ہے جو بغیر زین کے بھاگا ہوا تھا۔

حکام نے گھوڑے کو قابو پانے کی کوشش کی، لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ بعد ازاں گھوڑے کو بحفاظت اس کے اصل مقام پر واپس پہنچا دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.